ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسلسل پانچویں دن کم ہوئیں پٹرول کی قیمتیں

مسلسل پانچویں دن کم ہوئیں پٹرول کی قیمتیں

Wed, 26 Dec 2018 11:07:27    S.O. News Service

نئی دہلی26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منگل کو مسلسل پانچوں دن پٹرول کی قیمت میں گراوٹ درج کی گئی۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت دہلی میں 69.79روپے، کولکاتہ میں 71.89روپے، ممبئی میں 75.41روپے اور چنئی میں 72.41روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل کے دام دہلی میں 63.83روپے، کولکاتہ میں 65.59روپے، ممبئی میں 66.79روپے اور چنئی میں 67.38روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔منگل کو تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتوں میں سات پیسے فی لیٹر کی کمی کی۔بتا دیں کہ دہلی میں پیٹرول کی قیمت پیر کو 70روپے سے کم رہی، جو جنوری کے بعد پہلی بار سب سے کم قیمت 69.86روپے فی لیٹر پر رہی۔انڈین تیل کارپوریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اتوار کو قومی دارالحکومت میں پٹرول 70.07فی لٹر پر فروخت کیا گیا تھا۔اس سال کے شروع میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت 4جنوری کو 69.97روپے فی لیٹرتھی۔وہیں اتوار کے روز چنئی میں پٹرول کی قیمت 72.48روپے فی لیٹر تھی۔اتوار کو پٹرول 72.70روپے فی لیٹر پر فروخت کیا گیا تھا۔اس سال پیٹرول کی سب سے کم قیمت 4جنوری کو 72.53روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں 75.48روپے پیر کو پیٹرول کی قیمت رہی، جبکہ ایک دن پہلے یہ 72.16روپے اور 75.69روپے فی لیٹر تھی۔حال ہی میں عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔پیر کو ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی آئی اور دہلی میں 63.83روپے، کولکاتہ میں 65.59روپے، ممبئی میں 66.79اور چنئی میں 67.38روپے رہی۔


Share: